پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (نئی دنیا ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الر حمان کا کہنا ہے کہ پوری قوم پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس احتجاج کو قومی احتجاج بنائیں۔اداروں کی اس طرح کی بے راہ روی، جانبداری اور اپنے اختیارات سے تجاوز پر قوم احتجاج کرتی ہے۔ شاہراہ دستور پر اکٹھے ہوکر مضبوط پیغام دیں گے کہ عدالت اپنے اس رویے سے باز آجائیں۔

انہوں نے کہا کہ3 رکنی بینچ اور کورٹ کے ججوں نے ایک مجرم کو تحفظ دیا،ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے، ججز آئین، قانون اور عدالتی روایات کو پامال کر رہے ہیں، ہمیں آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے، وکلاء نے ہمیشہ اس مقصد کے لئے قربانیاں دی ہیں۔آج ایک بار پھر ضرورت پڑی ہے کہ وکلاء بھی میدان میں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں