پی ڈی ایم کی پیر کو عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کی کال ، سپریم کورٹ کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد (نئی دنیا )سپریم کورٹ نے آج سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیاہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سیکیورٹی اجلا س اڑھائی بجے طلب کیا گیا ،جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنزکو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے طلب کر لیاہے ۔ اس کے علاوہ رجسٹرار کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق انتظامی افسران کو بھی طلب کیا گیاہے ۔

پی ڈی ایم نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے ، سپریم کورٹ میں پیر کو انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں