گجرات پولیس کی پھرتیاں ،جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں پی ٹی آئی کے مرحوم کارکن کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا

گجرات (نئی دنیا) گجرات پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم کارکن کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

گجرات پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مدثر ڈار نامی کارکن کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر 3 روز قبل اے ایس آئی گلزار احمد کی مقدعیت میں درج کی گئی ۔

ایف آئی آر میں نامزد45 سالہ کارکن مدثر ڈار یکم رمضان کو انتقال کر چکا ہے، مرحوم دو بچوں کا باپ تھا ۔

واضح رہے کہ 10 مئی کے جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی رہنما منیر ڈار اور ضلعی صدر سلیم سرور جوڑا سمیت 39 نامزد اور 50 نامعلوم افراد پر پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں