صوبہ سندھ میں خواجہ سراؤں کی تعداد نمایاں میں کمی

کراچی (نئی دنیا ) سندھ کے تمام ڈویژنز میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں نمایاں کمی آ گئی۔

نجی نیوز چینل کے مطابق 2017ء کی مردم شماری میں صوبہ سندھ میں 5954 خواجہ سرا تھے، حالیہ مردم شماری میں 37 فیصد کمی سے 3745 خواجہ سرا رہ گئے۔

کراچی میں ایک فیصد اضافے سے خواجہ سراؤں کی تعداد 2247 تک پہنچ گئی۔ لاڑکانہ میں 63 فیصد کمی سے 307 خواجہ سرا رہ گئے، 2017 میں تعداد 849 تھی۔ حیدرآباد میں خواجہ سرا 1277 سے کم ہو کر 556 رہ گئے، تعداد میں 56 فیصد کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں