کھاریاں: موضع ڈمیان کے ملزمان کا محلہ کباڑی بازار کے تین نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد۔

کھاریاں: موضع ڈمیان کے ملزمان کا محلہ کباڑی بازار کے تین نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد۔۔تفصیلات کے مطابق ثمر عباس، شیر علی اور ارمان علی موضع ڈمیان میں سوئمنگ پول کر نہانے گئے ہوئے تھے کہ ملزمان زین انصر اور قدیر منیر سےتلخ کلامی ہوگئی ۔ وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کردیا جس پر ملزمان نے اپنے ساتھی بلا کر پنڈی سلطانپور کے قریب تھڑا لگا رکھا تھا۔ ثمرعباس، شیر علی اور ارمان علی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واپس کھاریاں آرہے تھے کہ راستے میں تھڑا لگائے ملزمان نے مذکورہ نوجوانوں کو روک لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد شروع کردیا۔ جو کہ شدید تشدد کے باعث بیہوش ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے مضروب اشخاص کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ثمر عباس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اُسے عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ریفر کردیا اور پھر وہاں سے لاہور بھیج دیا گیا جہاں 6دن علاج معالجہ کے بعد ثمر عباس کو گھر بھیج دیا گیا لیکن ابھی بھی ثمر عباس کی حالت تشویشناک ہے اور وہ حیات و موت کی کشمکش میں سانسیں گن رہاہے۔ ثمر عباس کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ثمر عباس کی سر میں شدید چوٹیں آنے کے باعث ہمارا بیٹا ابھی تک حواس بحال نہیں کرپایا،تشدد کے باعث ہمارے بیٹے ثمرعباس کا جبڑفیکچر ہو چکاہے اور ہنس کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی ہے۔ پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے ملزمان کیخلاف دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی اپنی عبوری ضمانتیں کرا رکھی ہیں۔ مضروب بچوں کے والدین کے ارباب ِ اختیار سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں کینسل کروا کر اُنہیں گرفتار کیا جائے تا کہ ہمیں تحفظ اور انصاف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں