آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکےعمران خان کوسرعام پھانسی دینی چاہئے،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

اسلام آباد(نئی دنیا )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے ، عمران خان کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہ کچھ کردیا جو آج تک بھارت نہیں کر سکا، اس شخص کو دیکھ کر ویلکم کیا جاتا ہے،عمرانی فتنے نے وہ کام کر دکھایا جو دشمن نہیں کر سکا۔

اپوزیشن لیڈر کاکہناتھا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے ،ان کامزید کہناتھا کہ شرپسندوں نے کور کمانڈر کے گھر کو جلایا،ہمارے جہازوں کوبھارت آج تک گرا نہیں سکا،آج ملک دشمنوں اور غداروں نے طیاروں کو آگ لگا دی،انہوں نے ریڈیو سٹیشن پشاور کو آگ لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں