القادر ٹرسٹ کیس؛بشریٰ بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(نئی دنیا)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میںحفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نیوز رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول اپنے وکلا کے ہمراہ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گی،بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ القادرٹرسٹ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے،جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عائد الزامات بے بنیاد ہیں،خدشہ ہے مجھے لاہور سے گرفتار کر لیا جائے گا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں