اسلام آباد(نئی دنیا )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے کوئی ہدف حاصل نہیں کرناتھا،نیب نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔
الجزیہ ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا،شرپسندوں نے جناح ہاﺅس کی تاریخی عمارت کو نشانہ بنایا،شرپسندوں نے عسکری املاک اور تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا گیا،جتھوں کی صورت میں کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیاگیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں اپوزیشن کی مقبول لیڈرشپ کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا،حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف کوئی طاقت کا استعمال نہیں کیا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ جنرل (ر)باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر عمران خان نے کی،توشہ خانہ سمیت تمام کیسز میں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں،ملک کی بنیاد3 ستونوں پر قائم ہوتی ہے،آپ سے ملکر خوشی ہوئی کے الفاظ عدالتوں میں کہے گئے،مسٹر خان نے ہی اپنی حکومت جانے کے بعد مختلف موقف اپنائے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے،عمران خان نے ملکی ساکھ کو داﺅ پر لگایا،ہمیں تباہ معیشت ورثے میں ملی،عمران خان نے معیشت کیساتھ جوکھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم کو اتنا بڑا ریلیف ملا ہو۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران خان سے جب بھی پوچھ گچھ یا تفتیش کی جائے تو وہ تشدد پر اتر آتے ہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت لوگوں کو تشدد پر اکساتی رہی،پی ٹی آئی کی پوری قیادت توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ کی نگراتی کرتی رہی،حکومت نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا،عمران خان اپنے خلاف کسی کیس میں جواب دینے کیلئے تیار نہیں ،ان کاکہناتھا کہ ہمارا مقصد سیاسی انتقال لینا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے،سائفر معاملے پر ہم چاہتے تو عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتے،وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں انتخابات ان کی مرضی کے وقت ہوں،انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کوتمام مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دیں۔