کچھ سیاستدانوں کا خیال ہے عدالت دھرنے کی وجہ سے پریشر میں آجائے گی، صدر سپریم کورٹ بار

اسلام آباد(نئی دنیا)صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہاہے کہ کچھ سیاستدانوں کا خیال ہے عدالت دھرنے کی وجہ سے پریشر میں آ جائے گی،سپریم کورٹ کے ججز کسی صورت پریشر میں نہیں آئیں گے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کاکہناتھا کہ 14 مئی کے بعد پنجاب حکومت غیرقانونی اور غیر آئینی ہو چکی ،آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ مزید توسیع ہو سکے،یہ نااہل ہو سکتے ہیں۔

ان کامزید کہناتھا کہ کچھ سیاستدانوں کا خیال ہے عدالت دھرنے کی وجہ سے پریشر میں آ جائے گی،سپریم کورٹ کے ججز کسی صورت پریشر میں نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں