شرپسندوں کی زمان پارک میں تربیت کے ثبوت موجود ہیں، رانا ثنااللہ کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (نئی دنیا ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ شواہد سامنے آچکے ہیں کہ حملہ آوروں نے زمان پارک میں تربیت لی، ہم ثابت کریں گے کہ فتنہ اور فساد باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیا گیا۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تنصیبات پر آگ لگانے والے افراد ٹریس ہوچکے ہیں، یہ 50 سے 100 افرادکا تربیت یافتہ گروہ تھا، جناح ہاؤس میں داخل ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے، تنصیبات پر حملے کرنے والے لوگوں کو اب نتائج بھگتنے پڑیں گے، کسی مجرم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج اجلاس میں بتایا گیا کہ کتنے افراد کی شناخت اور کتنے گرفتار ہوچکے ہیں، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرنے سے پہلے خواتین کا گروہ حالات دیکھنے جاتا تھا، میانوالی سمیت مختلف شہروں میں سرکاری، دفاعی تنصیبات پر حملوں میں افغان شہری بھی ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں