لاہور(نئی دنیا)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر بحال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پھوٹنے والے ہنگاموں کی وجہ سے سوشل میڈیا ویب سائٹس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا گیا تھا۔