امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات کے بارے میں غلط رپورٹنگ بے معنی، غیر ذمہ دارانہ ہے، دفترخارجہ پاکستان

اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان میں مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے اندرونی معاملات کے بارے میں غلط رپورٹنگ بے معنی، غیر ذمہ دارانہ ہے، ہمیں اپنے مذہبی تنوع اور سماجی اقدار پر فخر ہے، پاکستان کا آئین تمام پاکستانیوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور ان کے عقیدے سے قطع نظر ان کو آگے بڑھانے کے لیےایک مضبوط فریم ورک متعین کرتا ہے، جس کی ضمانت آزاد عدلیہ دیتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہر ریاست کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے مذہبی حقوق اور آزادیوں کو فروغ اور تحفظ فراہم کرے، پاکستان نے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے اہم سوال پر باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری تعاون کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں