اگر پارٹی پرپابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرےگی، پرویز خٹک

نوشہرہ (نئی دنیا) سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے تحریک انصاف پر پابندی کی صورت میں اگلا لائحہ عمل بتا دیا۔
نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی پرپابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرےگی، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے، اس سے پارٹی پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں