لاہور (نئی دنیا) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوا تو ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ مؤخر کر دیا گیا۔