تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا، پی ٹی آئی کے سابق وزراء سمیت 10ارکان اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ متوقع

ملتان(نئی دنیا)9مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے، اہم رہنماﺅں کے پارٹی کو خیرباد کہنے کاامکان ہے۔

نجی نیوزچینل کے مطابق جنوبی پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی کے آج تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے،9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف کے اندر بھی شدید ردعمل پایا جارہاہے ،پارٹی چھوڑنے والوں میں اکثریت 2018 میں متحدہ صوبہ محاذ بنانے والے ارکان شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا آج پریس کانفرنس میں اظہار لاتعلقی کا امکان ہے،ارکان اسمبلی میں خسرو بختیار، ہاشم جوا ں بخت، سردار محمد خان لغاری شامل ہیں،شہاب الدین سیہڑ، احمد علی دریشک، رانا قاسم نون، میناجعفر لغاری بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سید باسط بخاری، رانا سہیل نون بھی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں