‘حکمران پی ٹی آئی کو کچلنا چاہتے ہیں، تمام شہری آواز اٹھائیں کہیں دیر نہ ہو جائے’، عمران خان کا قوم کو پیغام

لاہور (نئی دنیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ برسر اقتدار طبقے کی توجہ واحد وفاقی پارٹی کو کچل کر دہشت گردی کا راج قائم کرنے پر ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا بیان میں کہنا تھا کہ قوم کو بدمعاشوں، مجروں اور اخلاقیات سے عاری افراد نے قبضے میں لے رکھا ہے۔ ملک بدترین معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے، ہر طرف مہنگائی اور بے رواز گاری کا دور دورہ ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ تمام شہری حکومتی اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں اس سے قبل کہ دیر ہو جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کا خطرہ ہے، گذشتہ روز پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے الزام عائد کیا تھا کہ زمان پارک میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد موجود ہیں، تحریک انصاف ان کو حکومت کے حوالے کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں