خوف کابت خوف خدا سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں،مریم نواز

لاہور (نئی دنیا) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوف کابت خوف خدا سے ٹوٹتا ہے، شہیدوں کے مجسمے توڑنے سے نہیں۔

مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی احتجاج اور دہشتگردی میں فرق ہوتا ہے، 60 ارب چوری کرنے والے نے اپنی چوریاں چھپانے کے لیے نوجوانوں کو تخریب کار فورس بنادیا،اپنے مقاصد کے حصول نوجوانوں کے ذہن میں زہر گھولا گیا، مٹھی بھر مسلح جھتوں کے ذریعے ملک پر حملے کیے گئے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نو جوانوں پر مشتمل تعمیر پاکستان فورس بنائے گی جس سے ملک کو نوجوان قیادت سامنے آئے گی، نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے معاشرے کو تخریب کاری اور تخریب کاری کے اثرات سے نجات ملے گی، عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کرکے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا ، ہم معیشت بحال کرکے نوجوانوں کو ان کا روزگار واپس دلوائیں گے، قوم میں موجود تقسیم کو ختم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں