سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اقلیتی رکن سنجے گنگوانی کا 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے پیش نظر پارٹی چھوڑنے کااعلان

کراچی (نئی دنیا )تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں اقلیتی رکن اور رہنما سنجے گنگوانی نے 9 مئی کے پُر تشدد واقعات کے پیش نظر پارٹی چھوڑنے کااعلان کر دیاہے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سنجے گنگوانی نے میڈیانمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج کی تنصیبات اور شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ میں پر امن سیاست پر یقین رکھتاہوں ۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سنجے تحریک انصاف کے دوسرے رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے کہ جبکہ اس سے قبل عامر کیانی کی جانب سے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں