اسلام آباد (نئی دنیا)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے غیرملکی اراکین پارلیمنٹ کو خطوط لکھے گئے ہیں، جن اراکین کو خط لکھے گئے ہیں ان میں زیادہ تعداد یہودیوں کی ہے، یہ واضح ہوگیا کہ عمران خان کس ایجنڈے پر کام کررہا ہے اور کس کا ایجنٹ ہے، عدالتیں عمران خان کو کیوں تحفظ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دہشت گردوں کی عدالت سے کیوں سہولت کاری ہورہی ہے؟ عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا، عمران خان کو بیرونی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سیاست میں لانچ کیا گیا۔