اسلام آباد(نئی دنیا )تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے پارٹی چھوڑنے والوں کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ کہا جارہا ہے کچھ لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،اس سے پہلے جتنے چھوڑ گئے پارٹی پر کیافرق پڑا؟جو چھوڑ کر جائے گا جائے، نئے چہروں کو ٹکٹ ملیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہاکہ کہا گیا کہ زمان پارک میں 40 دہشتگرد ہیں،کہا گیا عمران خان کے گھر میں دہشتگرد چھپ کر بیٹھے ہیں،عمران خان نے کہاکہ وارنٹ لے کر آﺅ، گھر کی تلاشی کر لو،ن لیگ کے رہنما نے کہاکہ عمران خان کے گھر سے دہشتگردبرآمد کرلئے ہیں،کیا انہوں نے ارشدشریف کے قاتل بھی تلاش کرلئے؟کیا ماڈل ٹاﺅن کے قاتل انہوں نے تلاش کرلئے؟ان کا پلان تھا زمان پارک اپنے ساتھ دہشتگرد لے کر آنا تھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ کیا انہوں نے نوازشریف کی بیماری تلاش کرلی، اس کو کیا مرض ہے؟عمران خان کیخلاف مقدمات کی حقیقت اتنی ہی ہے جتنی نواز شریف کی بیماری کی ۔
بابراعوان نے کہاکہ کہا جارہا ہے کچھ لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،اس سے پہلے جتنے چھوڑ گئے پارٹی پر کیافرق پڑا؟جو چھوڑ کر جائے گا جائے، نئے چہروں کو ٹکٹ ملیں گے،کہا گیا عمران خان ملک چھوڑ جائے گا، ہمیں کون ڈرا سکتا ہے اللہ سے ڈرنا چاہئے۔