پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب کا نام فائنل کردیا

کراچی(نئی دنیا)پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدر آباد کے میئر کے لیے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کا نام طے کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میئر کراچی کے امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی۔ آصف زرداری، فریال تالپور اور بلاول بھٹو نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی۔

مشاورت مکمل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کو میئر کراچی کے لیے بطور امیدوار منظوری دے دی۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر حیدرآباد کے لیے کاشف شورو کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں