اسلام آباد (نئی دنیا )9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد مظاہروں کے باعث پارٹی کے کئی سینئر ممبران کی جانب سے مذمت کی گئی ہے اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں ،تاہم اب ایک بڑی کھیپ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے جن میں سابق مشیر ملک امین اسلم بھی شامل ہیں جو کہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں ملتان سے سابق ایم پی اے ظہیر الدین خان ،مظفر گڑھ سے عون ڈوگر ، عبدالحئی دستی، نیاز گشکوری ، علمدار قریشی ،لیہ کے قیصر مگسی ،ڈی جی خان سے سجاد چھینہ ، خانیوال سے ملک مجاہد شامل ہیں۔ان کے علاوہ ملک امین اسلم نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیاہے ، ملک امین اسلم باضاطہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے ، وہ پی ٹی آئی حکومت میں مشیر موسمیاتی تبدیلی بھی رہے ۔