ژوب (نئی دنیا ) ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
سراج الحق ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے، جیسے ہی وہ گاڑی سے اترے تو دھماکہ ہو گیا تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کیا گیا۔