سپریم کورٹ کے بینچ کی شفقت عمران خان پر ماں کی طرح تھی ،پاکستان پیپلز پارٹی

کراچی(نئی دنیا ) پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ بینچ کی شفقت عمران خان پر ماں کی طرح تھی ، عمران خان تمام ریڈ لائنز عبور کرچکے ہیں۔

بلاول ہاؤس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کاکہنا تھا کہ اجلاس میں 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملہ آور ہونے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے، ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، 9 مئی کو جو ہوا وہ ملک کیلئے سیاہ دن ہے، افسوس سے کہتے ہیں پاکستان کی تاریخ نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا، کڑے سے کڑے حالات میں پیپلز پارٹی نے کبھی ایسا قدم نہیں اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر کی شہادت پر ہنگامہ برپا تھا لیکن زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا لیکن تحریک انصاف نے منصوبہ بندی کرکے ملک کو آگ لگائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں