نیب کا مفت آٹا سکیم میں ہونیوالی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

لاہور(نئی دنیا) چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو پنجاب آٹا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
نیوز چینل کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پنجاب مفت آٹا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی درخواست پر کیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیئرمین نیب کو آٹا سکیم میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی مفت آٹا سکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں