لاہور(نئی دنیا )پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں درج کرا دی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق کے رو برو فوادچودھری کی مقدمات کی تفصیلات اورہراساں کرنے سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، فوادچودھری واش روم کی ٹوٹی اور پائپ چوری کی ایف آئی آر میں بھی نامزد ہیں ،اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنماپرگورنمنٹ پرائمری سکول خیرپور بھٹہ میں بجلی کی وائرنگ چوری کرنے کا بھی الزام عائد ہے،پنجاب حکومت کی مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی ۔
پولیس کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ فوادچودھری کیخلاف پنجاب بھر میں11 مقدمات درج ہیںکیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ فوادچودھری کے خلاف ملتان کینٹ میں 3 ، جلیل آباد ملتان میں ایک مقدمہ درج ہے، لاہور تھانہ سروراورتھانہ ریس کورس میں دو الگ الگ مقدمات درج ہیں۔