کوئٹہ(نئی دنیا) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہم لوگ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
ژوب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف ملک کی بربادی کا سامان لے کر بیٹھی ہوئی ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں، ملک میں بیروز گاری عروج پر ہے ، 75 سال سے عوام کو خوشحالی نصیب نہیں ہوئی، موجود حکومت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
واضح رہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے تھے ۔یادرہے کہ سراج الحق ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے، جیسے ہی وہ گاڑی سے اترے تو دھماکہ ہو گیا تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔