لاہور (نئی دنیا )جہانگیر ترین نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تعلق ختم ہو چکا ہے ، وہ میرے دوست بھی تھے لیکن یہ سال دو سال پہلے ختم ہو گیا ، ان کی اپنی وجوہات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہم سب لوگوں کا بہت کردار ہے ، میں نے زندگی کے دس سال دیئے ہیں ،کتنا وقت دیاہے ، کس لیے دیاہے ؟ اس لیے دیا کہ ملک میں ہم نئی مثال بنائیں، ہر چیز داﺅ پر لگا کر ایسی چیزیں کروانے کیلئے یہ سب ہم نے نہیں دیا ، ہم نے ساری جدو جہد پر امن کی ، کبھی تحریک انصاف کے جلسوں میں تشدد نہیں ہوا، مجھے بڑا فسوس ہوا کہ تحریک انصاف اس رخ پر نکل گئی ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، آئندہ بھی عوام کو اس جگہ پر نہیں لے جائیں گے کہ ان کے دماغوں میں اس طرح کی نفرتیں بھر دیں کہ آخر میں ان سے یہ کام کروائیں۔یہ لوگ تحریک انصاف کے جھنڈے لے کر اندر آئے، یہ سب انہیں کے ورکرز تھے ، ان کی لیڈرشپ اور عمران خان کا کردار ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔