فیصل آباد(نئی دنیا )پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونےپرسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی نیوزچینل کے مطابق حامد رضا کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے، جس کی بنیاد پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے صاحبزادہ حامد رضا کے خلاف آ رمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے، حامد رضا جنازے میں شرکت کے سلسلے میں قبرستان میں موجود تھے کہ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حراست میں لے لیا۔