لندن (نئی دنیا ) برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور ان کی اہلیہ اکشتا مورتی کی دولت گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران تیزی سے کم ہوئی ہے، لیکن 529 ملین پاؤنڈ (668 ملین ڈالر ) کے اثاثوں کے ساتھ وہ اب بھی مہنگائی کے بحران سے محفوظ ہیں جو کہ برطانیہ کے سیاسی ایجنڈے پر حاوی ہے۔
سنڈے ٹائمز کی امیروں کی فہرست کے مطابق یہ جوڑا اب 275 ویں نمبر پر ہے، جو گزشتہ سال انفوسس انڈیا آئی ٹی میں ان کے حصص کی قیمت میں کمی کی وجہ سے 222 ویں پوزیشن سے نیچے ہے۔ انفوسس انڈیا کی بنیاد مورتی کے والد نے رکھی تھی۔
بطور وزیر اعظم، سنک تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ کے حقدار ہیں۔ جب وہ گزشتہ اکتوبر میں وزیر اعظم بنے، تو ان کی آمدنی عام قانون ساز کی شرح سے بڑھی، لیکن ان کی دولت میں گزشتہ سال کے اندازے کے مطابق بڑی کمی آئی ہے اور ان کے اثاثے 730 ملین پاؤنڈ سے کم ہو کر 529 ملین پاؤنڈ رہ گئے ہیں۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق رشی سنک برطانیہ کی تاریخ کے سب سے امیر ترین وزیر اعظم ہیں۔