امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ (نئی دنیا) بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت کرلی گئی۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور کوئٹہ کا رہائشی تھا اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے گھر سے غائب تھا۔ حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھاجس میں چھ کارکن زخمی جبکہ حملہ آور ہلاک ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں