ماسکو (نئی دنیا) روس نے کہا ہے کہ اس نے واشنگٹن کی طرف سے عائد پابندیوں کے جواب میں سابق صدر باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا”بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے باقاعدگی سے عائد کی جانے والی روس مخالف پابندیوں کے جواب میں روسی فیڈریشن میں 500 امریکیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے. ”
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اوباما اس فہرست میں شامل تھے۔ جمعہ کے روز، امریکہ نے مزید سینکڑوں کمپنیوں اور افراد کو اپنی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کیا کیونکہ اس نے یوکرین کے حملے پر روس کی معیشت کو دبانے کی کوششوں کو وسعت دی ہے۔