سربراہ تحریک انصاف عمران خان کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور (نئی دنیا) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو طبیعت میں ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

زرائع کے مطابق عمران خان گزشتہ روز سے معدہ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں شوکت خانم ہسپتال منتقل کیا گیا ، ہسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔عمران خان کی شوکت خانم آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں