عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون میکسین کے ساتھ زوم میٹنگ پر ہونے والی گفتگو لیک جس میں وہ مدد کی اپیل کر رہے ہیں

اسلام آباد (نئی دنیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون میکسین کے ساتھ زوم میٹنگ پر ہونے والی گفتگو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ ” ہمارے ملک میں اس وقت بہت ہی عجیب و غریب صورتحال ہے اور پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہاہے ، مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، سابق آرمی چیف کی جانب سے ہماری حکومت سازش کے تحت ختم کروائی گئی ، ملٹری اسٹبلشمنٹ یہاں پر بہت ہی مضبوط ہے ،انہوں نے طاقت رکھنے والے لوگوں کے ساتھ مل کر سازش کی ، ہماری حکومت نے بہترین معاشی پرفارمنس دکھائی ، ہم پر تاریخ کا بدترین کریک ڈاﺅن کیا گیا ، جبکہ کسی بھی جمہوری پارٹی کی اس طرح سے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ،، جو ہو رہاہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،، میں صرف پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتاوں ، میری التجاہے کہ آپ میری لیے آواز بلند کریں ، آپ کے کہے گئے الفاظ ہمارے سنے جائیں گے ۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں