لاہور (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان زندہ ہی نہ ہوں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “مجھے خوف ہے کہ عمران ریاض کے اوپربہت تشدد کیا گیا ہے اور شاید وہ زندہ بھی نہ ہو، عدالت بار بار کہہ رہی ہے کہ اسے پیش کرو لیکن پیش نہیں کیا جا رہا ، جو تشدد کیا گیا ہے اگر وہ زندہ ہے تو اسے عدالت کے سامنے پیش کرنے کی اس کی حالت نہیں ہے، اسی لیے اس کو چھپایا ہوا ہے۔
انہوں نے صحافی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ارشد شریف کے اوپر وہ رد عمل نہیں آیا جو آنا چاہیے تھا، اگر اس کے ملک کے صحافی اس پر سٹینڈ نہیں لیں گے تو کل کو آپ کی بھی باری آجائے گی۔ ان صحافیوں سے کہتا ہوں جو کہتے تھے کہ عمران خان کے دور میں بڑی سختی تھی، وہ ذرا موازنہ تو کریں، ہمارے دور میں ایک دو واقعات ہوئے تو سب سے پہلے ان پر ایکشن لیا ۔