لاہور (نئی دنیا ) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو توڑنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں پاک فوج اور دفاع پاکستان کو مضبوط کیا، پارٹی چھوڑنے والوں کی حیثیت خانہ بدوشوں سے زیادہ نہیں، انہیں عوام مسترد کر چکے۔ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور متحد رہے گی۔ عدالت کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت کنٹرول لائن پر ہمارے فوجی جوان بھارتی فائرنگ سے شہید ہو رہے تھے ، نوازشریف بھارتی وزیراعظم مودی اور جندال کو بغیر ویزہ گھر بلا کر کھانا کھلا رہے تھے۔ عوام اور فوج کو لڑانے کا ایجنڈا نوازشریف اور مودی کا ہے۔ عمران خان نے مغربی دنیا میں پاک فوج کے تاثر کو بہتر انداز میں پیش کیا۔