اسلام آباد (نئی دنیا )پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے میئر کے انتخاب میں جماعت کے اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی ، پیپلز پارتی اور ایم کیوایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے ، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان سندھ پولیس کے ذریعے اغواءکر رہی ہے ،،پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے ۔