کراچی (نئی دنیا )جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے غیر مشروط حمایت کا اعلان کیاہے لیکن ہم انہیں کراچی کے ڈپٹی میئر کے عہدے کی پیشکش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت ک اعلان کیا گیا تھا ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نےانتخابی نتائج کوتبدیل کیا، اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے، آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئےگی، جتنا کام کرسکے کریں گے تاکہ سارا شہر اپنے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کی آواز سے آواز ملائے۔