مردان (نئی دنیا) خیبرپختونخوا پولیس نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا مجسمہ توڑنے والے باقی دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونیوالے احتجاج کے دوران ملزمان شیر عالم اور عدنان نے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کو توڑ کر آگ لگائی تھی، دونوں ملزمان کو مردان سے گرفتار کیا گیا ہے، مجسمے کی بے حرمتی کے الزام میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے مردان کے علاقے گجر گڑھی سے رحمت اللہ نامی ملزم کو گرفتار کیا تھا، ملزم کو خفیہ اداروں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا تھا، تحقیقاتی اداروں نے ملزم کو ویڈیوز کی مدد سے شناخت کیا تھا۔