لاہور (نئی دنیا )ٹک ٹاک ویڈیو سے متناز ع شہرت رکھنے والی حریم شاہ نے مسلم لیگ ن کی خاتون سیاستدان حنا پرویز بٹ کی سویمنگ پول میں نہاتے ہوئے مبینہ ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی سنگین ترین الزام بھی عائد کر دیاہے ۔
https://twitter.com/_hareem_shah/status/1660200739157803008?s=46&t=ZRzPgz96Y_nDl4zJq-pV8w
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر حریم شاہ نامی صارف کی جانب سے حنا پرویز بٹ کی سویمنگ پول میں نہاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے سفید اور کالے رنگ کا لباس پہن رکھاہے تاہم ان کے لباس میں ایسی کوئی خرابی نہیں جسے قابل اعتراض قرار دیا جائے تاہم متنازع شہر ت رکھنے والی حریم شاہ نے ویڈیو کے ساتھ درج عنوان میں سنگین الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ ”لاہور کی ایلیٹ پارٹیوں میں ڈانس کرنے و شراب پینے والی حنا پرویز بٹ کس منہ سے خان صاحب کے خلاف بکواس کرتی ہے۔ میں چیلنج کرتی ہوں حنا اپنی ڈرگ ٹیسٹنگ رپورٹ عوام کو دکھائے اگر یہ جھوٹ ہے۔“