پرویز الہی گزشتہ رات گھر خاموشی سے گھر سے چلے گئے ، تاحال رابطے میں نہ آئے، نیوزچینل کا دعویٰ

لاہور(نئی دنیا)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی گزشتہ رات خاموشی سےگھر سے چلے گئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔ زرائع کے مطابق جب وزیراعظم چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے۔نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا۔
گجرات کے چوہدری خاندان کے بارے میں ایک اور پیشرفت سامنے آئی ہے، کسی کو بھی پتا نہیں چل رہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کہاں چلے گئے ہیں؟
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا، وہ گزشتہ رات خاموشی سے گھر سے چلے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں