چوہدری پرویزالہٰی کو مشورہ دوں گا کہ گھر واپس آجائیں سب اکٹھے ہوکر ساتھ چلیں گے، چوہدری وجاہت حسین

لاہور (نئی دنیا)مسلم لیگ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو مشورہ دوں گا کہ گھر واپس آجائیں سب اکٹھے ہوکر ساتھ چلیں گے، میرا بیٹا حسین الہیٰ بھی مسلم لیگ قائد اعظم کے ٹکٹ پر جیت کر ایم این اے بنا، خواہش ہے آنے والے وقتوں میں آپ پورے خاندان کو اکٹھا دیکھ سکیں، میرا مونس الہٰی سے کافی عرصے سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم پرویزالہٰی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان 9مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کررہا ہے، فوجی اور سول تنصیبات پر جو حملے ہوئے ان کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، 9مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، وقت نے ثابت کیا جو فیصلے کیے گئے وہ غلط تھے۔

چوہدری وجاہت کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے چوہدری شجاعت واپس آنے والوں کو خوش آمدید ضرور کرینگے، مقدمات فرضی بنیاد پر ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہماری کوئی آپس میں سودے بازی ہوئی ہے، مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں گے۔

آج سے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں رہا، ہوسکتا ہے کہ جنہوں نے دراڑیں ڈالی ہیں وہی اسے ٹھیک کررہے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں