جھنگ(نئی دنیا )سابق چیف وہیب پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ سے رہا کر دیا،جیل سے باہر آتے ہی پنجاب پولیس نے عامر ڈوگر کو دوبارہ حراست میں لے لیا،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ ہمارے 7 ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہیں۔