عمران خان کی سازش اور سہولتکار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں، پرویز رشید

لاہور ( نئی دنیا ) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کرنا ہی عمران خان کے ڈان اور سسلین مافیا ہونے کی تصدیق ہے۔ “رپورٹ ” کے مطابق پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا خوف اس بات کی گواہی ہے کہ اس کی سازش اور سہولتکار بے نقاب ہونے جا رہے ہیں۔ کسی بھی جرم کی تفتیش سے فرار کے راستے تلاش کرنا اعتراف جرم کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں