اسلام آباد(نئی دنیا)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کاکہناہے کہ میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ایمان مزاری کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میں 3 بار میری والدی کو گرفتار کرلیاگیا،حکومت بھی سوچے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کیا جائے،ایمان مزاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ عمران خان اپنے رہنماﺅں اور کارکنوں کو بھول گئے ۔