نقیب اللہ قتل میں نامزد ملزمان سب انسپکٹر اور شعیب شوٹر سمیت سات ملزمان نے عدالت کے ساتھ سرنڈر کر دیاہے

کراچی (نئی دنیا )نقیب اللہ قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سب انسپکٹر اور شعیب شوٹر سمیت سات ملزمان نے عدالت کے ساتھ سرنڈر کر دیاہے
تفصیلات کے مطابق پانچ سال قبل پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ قتل کیس میں سات ملزمان مفرور تھے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا تھا ، وہ آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہو گئے ہیں اور عبور ی ضمانت کیلئے درخواست دائرکر دی ہے جبکہ گزشتہ روز ان تمام سات ملزمان نے سندھو ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوار سمیت 18 افراد کو عدالت نے بری کر دیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں