اسلام آباد(نئی دنیا)نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کردی ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پنجاب حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار سپریم کورٹ کو نہیں ،چیف سیکرٹری پنجاب نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
جواب میں مزید کہاگیاہے کہ 14 مئی کو الیکشن کی تاریخ دیکر تقسیم اختیارات کی خلاف ورزی ہوئی ،آرٹیکل 218 کے تحت شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کااختیار ہے،تقسیم اختیارات کے پیش نظر سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی،جواب میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن پروگرام میں تبدیلی کااختیار بھی الیکشن کمیشن کا ہے،9 مئی کے بعد صوبے میں سکیورٹی حالات تبدیل ہو گئے ۔