انقرہ (نئی دنیا) ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوعان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سنان اوعان نے میڈیا ٹاک میں 28 مئی کے صدارتی مقابلے میں صدر اردوان کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا، 14 مئی کے صدارتی انتخاب میں صدر اردوان اور حریف کمال کلیچ دار اولو 50 فیصد سے زائد ووٹ نہیں لے سکے تھے، صدر اردوان کے 49.24 فیصد اور اپوزیشن امیدوار کمال کلیچ دار اولو کے45.07 فیصد ووٹ تھے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے سنان اوعان نے 5.28 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
ترکیہ کا صدر بننے کے لیے صدر اردوان اور حریف کمال کلیچ دار اولو کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا، جیتنے کی صورت میں صدر اردوان مزید 5 سال کے لیے تیسری اور آئینی لحاظ سے آخری بار ترکیہ کے صدر بن جائیں گے۔