راولپنڈی (نئی دنیا ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جیل انتظامیہ نے عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کر دیا تھا تاہم وہ جیسے ہی اڈلہ جیل کے دروازے سے باہر آئیں انہیں پنجاب پولیس نے ایک مرتبہ پھر سے گرفتار کرلیا، شیریں مزاری کےوکیل انیق کھٹانہ کاکہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم جاری کیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کودوبارہ گرفتارنہ کیا جائے۔