راوالپنڈی (نئی دنیا)سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا۔
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں ، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا ، اسی وجہ سے پارٹی میں کھڈےلائن تھا،زمان پارک میں داخلہ بند تھا۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سارے لیڈر گواہی دیں گے کہ میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو اچھی طرح پتہ تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا گٹھ جوڑ نیازی سے ہے یا کسی اور سے ہے۔
سابق صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں عمران خان کو ایک بار پھر وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں۔